محترم پاکستانیو۔۔

ملکی حالات اس وقت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں لیکن میں آپ کیلئے امید کی ایک کرن لایا ہوں اور وہ ہے

“خوشحال پاکستان کے لیے اقتصادی انقلاب”

ہم 25 کروڑ آبادی پر مشتمل قوم ہیں اور ہمارا سب سے بڑا سرمایہ ہمارے لوگ ہیں۔ ہم ایک ایسا ایکو سسٹم متعارف کروا رہے ہیں جس کا مقصد ایک کروڑ افراد کو مارکیٹ ڈیمانڈ کے مطابق اسکلز کی تربیت دینا اور ایک کروڑ ملازمتیں پیدا کرنے کے لیے دس لاکھ نئی کمپنیاں قائم کرنا ہے۔ انسانی سرمائے کو اثاثے میں تبدیل کر کے ہم ملکی معیشت کو ترقی کی بلندیوں پر لے جانا چاہتے ہیں

پاکستان کے روشن مستقبل کی تشکیل کی اس کوشش میں ہم آپ کو شمولیت کی دعوت دیتے ہیں۔

محمود صادق

چیئرمین

نینو ڈگری پریمیر ایجوکیشن

یو ایس اے نینو ڈگری ملازمت کے فوری حصول کیلئے ایسے پروگرامز پیش کرتی ہے جو طلباء کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ویب ڈویلپمنٹ، انٹرنیشنل ٹورازم اور گلوبل ٹریڈ میں اعلیٰ سطح کی اسکلز سے آراستہ کرنے کے لیے ڈیزائن کئے گئے ہیں۔

نینو ڈگری کا دورانیہ ایک سال ہے جسے تین ٹریمسٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر ٹریمسٹر کا دورانیہ چار ماہ ہے۔ پہلے ٹریمسٹر میں طلباء تھیوری پر مبنی علم حاصل کرتے ہیں جبکہ دوسرے ٹریمسٹر میں پریکٹیکل تعلیم دی جاتی ہے۔ تیسرے ٹریمسٹر سے طلباء کو  40,000  روپے کی انٹرن شپ ملنا شروع ہوتی ہے اور ڈگری مکمل ہونے پر80,000  روپے کی یقینی جاب ملتی ہے۔ نینو ڈگری گریجویٹس کی ابتدائی تنخواہ بیشتر بیچلرز اور ماسٹرز پروگراموں کی ابتدائی تنخواہ سے زیادہ ہے۔

نینو ڈگریاں

نینو ڈگری

مارکیٹنگ سٹریٹجی اینڈ کمپین ڈیزائن میں نینو ڈگری آپ کو مارکیٹنگ کا ماسٹر مائنڈ بننے، کامیابی کی حکمت عملی تیار کرنے اور اشتہارات کی متاثر کن کاپیاں لکھنے کی اسکلز سے آراستہ کرتی ہے۔

نینو ڈگری

گرافکس ڈیزائن اینڈ ویڈیو گرافی میں نینو ڈگری طلباء کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس  ایپلی کیشنز کی وسیع رینج کا استعمال کرتے ہوئے متاثر کن وڈیوز بنانے میں مدد دیتی ہے ، ڈیجیٹل ڈیزائن اور ویڈیو پروڈکشن میں جدید اسکلز سے بھی آراستہ کرتی ہے۔

نینو ڈگری

یہ نینو ڈگری آن لائن اشتہارات، مواد کی تخلیق، تجزیات اور مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر لوگوں کو بھرپورطریقے سے مصروف کرنے کے لیے حکمت عملی بنانے کی مکمل تربیت فراہم کرتی ہے۔

نینو ڈگری

یہ نینو ڈگری
WordPress، Shopify & Wix
میں مہارت حاصل کرنے پر فوکس کرتی ہے جو طلباء کو مختلف پلیٹ فارمز پر بزنس کی کامیابی کے لیے پیشہ ورانہ ای کامرس ویب سائٹس بنانے اور انہیں منظم کرنے کے قابل بناتی ہے۔

نینو ڈگری

کسٹمر ریلیشن شپ منیجمنٹ نینو ڈگری کسٹمرز سے مضبوط تعلق بنانے کی اسکلز سے آراستہ کرتی ہے اس کے ساتھ  سیلز، مارکیٹنگ اور سروس میں آپ کے کیریئر کو تیزی سے آگے بڑھاتی ہے۔

نینو ڈگری

فرنٹ اینڈ ویب ڈویلپمنٹ میں نینو ڈگری ایچ ٹی ایم ایل، سی ایس ایس اور جاوا اسکرپٹ کا استعمال کرتے ہوئے  دلکش ویب سائٹس بنانے کی خصوصی تربیت فراہم کرتی ہے اس  کے علاوہ جاذب نظر ڈیزائن اور صارف کی پسندیدگی کے پہلو پر فوکس کیا جاتا ہے۔

ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایجنسیاں

ایکو سسٹم کا بنیادی ہدف 334 ملین عالمی کاروباری اداروں کی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایجنسیوں کے لیے اہلکاروں کو تربیت دینا ہے۔

آن لائن پلیٹ فارمز کی طرف تیزی سے منتقلی کے باعث ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی بہت زیادہ مانگ ہے جس میں مسلسل بہتری اور فریش آئیڈیاز کی ضرورت ہے۔ ایجنسی کے فریم ورک کے اندر، چار کلیدی شعبے ہیں:

مارکیٹنگ سٹریٹجی اینڈ کمپین ڈیزائن

گرافکس ڈیزائن اینڈ ویڈیو گرافی

ڈیجیٹل مارکیٹنگ اینڈ سوشل میڈیا مینجمنٹ

 ویب سائٹ ڈویلپمنٹ

ان ایجنسیوں کے مالک اینٹر پرینیورز 25 ورک سٹیشنوں سے لیس دفاتر قائم کریں گے۔ وہ ڈائنا ٹیک ہولڈنگز اور اس سے ملحقہ اداروں سے عملہ، کلائنٹس اوررقوم وصول کریں گے۔ ان کی ذمہ داری ڈائنا ٹیک کے ذریعہ فراہم کردہ کسٹمرزکو پیشہ ورانہ خدمات فراہم کرنا ہوگی۔

پروگرام سٹرکچر

نینو ڈگری پروگرام ایک سالہ انتہائی مضبوط کورس ہے جسے چار ماہ کے تین ٹریمسٹرزمیں تقسیم کیا گیا ہے۔

کورسز اور سٹڈی

پہلا ٹریمسٹر ہر نینو ڈگری میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ طلباء 96 آن کیمپس اور 96 آن لائن لیکچرز کے بعد 96 لیب سیشنز میں چار کورسز سٹڈی کرتے ہیں ، آن کیمپس اور آن لائن سٹڈی کا مکس طرز تعلیم  طلبا کو بہترین سہولت فراہم کرتا ہے۔

کارکردگی کا جائزہ اور اگلے درجے میں ترقی

طلباء کی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ان کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ اگلے درجے میں جانے کے لیے 3.5 کا کم از کم مجموعی گریڈ پوائنٹ اوسط درکار ہے۔

دہرائی والے ماڈیولز

نینو ڈگریاں ماڈیولز میں پڑھائی جاتی ہیں، ہر ماڈیول ایک ماہ کا ہے۔ اگلے ماڈیول میں جانے کے لیے طلباء کو 3.5 کا CGPA حاصل کرنا ضروری ہے۔ جو طلباء اس CGPA کو حاصل نہیں کرتے انہیں دوبارہ ماڈیول لینے کی ضرورت ہوگی۔ ماڈیول کو دہرانے کے لیے کوئی اضافی فیس نہیں لیکن حاضری کی کم از کم شرح 90% لازمی ہے۔

ماڈیولز کی دہرائی کے فوائد

نینو ڈگریاں گریجوایٹس کو ایسی ملازمتوں کیلئے تیار کرتی ہیں جن کی مارکیٹ میں ڈیمانڈ ہے۔ بھرپور محنت  اور لگن  کے ساتھ سٹڈی سے اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ طلباء اعلیٰ اسکلز کے مالک بنیں، ماڈیولز کو دہرانے کا مقصد مزید بہتری اورپیشہ ورافراد تیار کرنا ہے۔

اسی ہزار کی یقینی ملازمت کے ساتھ اپنا کیریئر شروع کریں

یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیانینو ڈگری پروگرام طلبا کی کامیابی کے لیے کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ ڈگری مکمل ہونے پر طلبا کو 80 ہزار روپے ابتدائی تنخواہ کے ساتھ ایک محفوظ ملازمت ملتی ہے۔ یہ تنخواہ دوسرے اداروں میں بیچلرز اور ماسٹر ڈگری افراد کی ابتدائی تنخواہ سے زیادہ ہے۔

 

پیشہ ورانہ زندگی میں آسان منتقلی

تعلیم  کے حصول سے لیکر پیشہ ورانہ زندگی میں آسانی سے منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے طلباء کو داخلے کے وقت ہی اپوائنٹمنٹ لیٹر دیا جاتا ہے،  یہ لیٹر پارٹنر کمپنی کی طرف سے اس کمٹمنٹ کا حصہ ہے جس میں ڈگری مکمل ہونے پر یقینی جاب کا وعدہ کیا گیا ہے۔

ایکو سسٹم سے یقینی کامیابی

پاکستان میں ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے مشترکہ طریقہ کار

یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیا نے ایک مضبوط ایکو سسٹم پیش کیا ہے جس کا مقصد تعلیمی اور انٹرپرینورشپ کے منظر نامے کو انقلابی بنانا ہے۔ دس ملین نوجوانوں کو تربیت دینے اور ایک لاکھ نئے کاروبار شروع کرنے کے اہداف کے ساتھ یہ اقدام خطے میں جدت لائے گا اور روزگار کی فراہمی کے لئے مستقبل کا نئے سرے سے تعین کرے گا۔

بنیادی شراکت دار

یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیا ایکو سسٹم کا مرکز ہے جو لاہور میں موجود اپنے تعلیمی اداروں میں نینو ڈگری کے تربیتی پروگراموں کی فراہمی اور نگرانی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ڈائنا ٹیک ہولڈنگز پورے پاکستان میں 1,000 ڈیجیٹل تربیتی ادارے قائم کر رہا ہے، جنہیں The Digi-Centers کا نام دیا گیا ہے۔ ڈیجیٹل تعلیم کے یہ مراکز طلباء کو تیزی سے ترقی کرتی عالمی مارکیٹ کے لیے درکار اسکلز سے آراستہ کرتے ہیں۔

سنٹر فار انوویشن اینڈ انٹرپرینیورشپ  نئے کاروبارکو پروان چڑھانے کیلئے مختص ہے ، یہ سنٹر آئیڈیا سے لیکر کامیابی کے حصول تک رہنمائی، وسائل اور ایکو سسٹم  فراہم کرتا ہے۔

ایکو سسٹم کی کامیابی کی بنیاد ایمپلس ڈیجیٹل کے ساتھ تعاون ہے، جس کا کام یہ ہے کہ خواہشمند طلباء کو ان پروگراموں میں داخل کیا جائے اور دنیا بھر سے بزنس کلائنٹس کے ساتھ نئے اسٹارٹ اپس کو جوڑا جائے۔

ڈائنا ٹیک ہولڈنگز کا یہ پختہ وعدہ  ہے کہ وہ فارغ التحصیل طلبا کو یقینی ملازمت کی پیشکش کے ساتھ ساتھ  اینٹر پرنیورز کو تربیت یافتہ عملہ کی فراہمی اور ممکنہ نقصانات کے خلاف انشورنس فراہم کرے گا۔ یہ جامع نقطہ نظر طلباء اور نئے کاروبار کے لیے بھرپور مددگار اور  پاکستان کے معاشی منظر نامے کے لیے ایک روشن مستقبل کی نوید ہے۔

ٹیک کیریئر کی لانچنگ

تیسرے ٹریمسٹر سے پیڈ انٹرن شپ کا آغاز ہوتا ہے جس کے تحت طلباء کو ان کی محنت کے اعتراف کے طور پر 40,000 روپے ماہانہ وظیفہ ملتا ہے۔ یہ بامعاوضہ انٹرن شپ پروفیشنلزم اور بہترین ورک فلو کے رجحان کو فروغ دیتے ہوئے زیادہ ذمہ داری کے ساتھ پیچیدہ منصوبوں پر کام کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

اس کے علاوہ طلباء تجربہ کار پیشہ ور افراد کی رہنمائی سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور صنعت کی سوجھ بوجھ حاصل کرتے ہیں۔ انٹرن شپ کے اختتام تک طلباء کے پاس کام کے تجربے کا ایک مضبوط پورٹ فولیو ہوتا ہے جس سے وہ ٹیک جاب مارکیٹ میں انتہائی مطلوب امیدوار بن جاتے ہیں۔

نینو ڈگری انٹرن شپ پروگرام

نینو ڈگری پروگرام تھیوری تک محدود نہیں بلکہ یہ طلباء کو پیڈ انٹرن شپ پروگرام کے ساتھ کامیاب ٹیکنیکل کیریئر کی طرف لے جاتا ہے۔ یہ پروگرام ایک لانچ پیڈ کے طور پر کام کرتا ہے جو افرادی قوت کے لیے گریجویٹس کو تیار کرنے کے ساتھ ساتھ صنعت کی سوجھ بوجھ بھی پیش کرتا ہے۔ دوحصوں پر مشتمل انٹرن شپ پروگرام پیشہ ورانہ سوچ کے ساتھ بتدریج آگے بڑھنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

پہلے ٹریمسٹر میں زبردست تربیت کے بعد طلباء دوسرے ٹریمسٹر میں بلا معاوضہ انٹرن شپ کے ذریعے اپنا ابتدائی تجربہ حاصل کرتے ہیں۔ یہ ابتدائی مرحلہ انہیں کلاس روم میں سیکھے گئے تجربے اور علم کو مختلف منصوبوں پر لاگو کرنے، صنعت کی سوجھ بوجھ اور ساتھیوں کے ساتھ بات چیت کے ذریعے بنیادی اسکلز کو فروغ دینے میں مدد دیتا ہے۔ پہلے ٹریمسٹر کا یہ  تجربہ نظریاتی بنیاد کو مضبوط کرنے میں مدد دیتا ہے اور مزید اسکلز حاصل کرنے کیلئے طلباء  کیلئے نئے شعبوں کی نشاندہی کرتا ہے۔

ڈائنا ٹیک ہولڈنگز

موثر نگہبان اور منصوبہ ساز

ڈائنا ٹیک ہولڈنگز پورے سسٹم میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے ، یہ ایکو سسٹم کے تجارتی کاموں کی نگرانی کرتا ہے اور اہم شراکت داروں کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کو یقینی بناتا ہے۔

ڈائنا ٹیک کے ساتھ زندگی آسان

آپریشنز اور گارنٹیاں

سستی نینو ڈگریوں کے ساتھ اپنے مستقبل میں سرمایہ کاری کریں۔

پروگرام کی فیس

مالی تعاون

مالی رکاوٹیں بعض طلباء کی راہ میں حائل ہو سکتی ہیں  اس حقیقت کے مدنظر رکھتے ہوئے یہ پروگرام طلبا کو ۔ 96,000  روپے کے اسٹڈی لون کا آپشن دیتا ہے، یہ قرض گریجویشن کے بعد آسان اقساط کے ذریعے ادا کیا جا سکے گا ۔

نینو ڈگری کے فوائد

ہمارے نینو ڈگری پروگرام کا انتخاب کر کے آپ کم سے کم مالی بوجھ پر اعلیٰ معیار کی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ آپ کے مستقبل میں یہ سرمایہ کاری آپ کو  ٹیکنالوجی کی صنعت میں ترقی کے لیے درکار اسکلز اور علم سے آراستہ کرتی ہے۔ مجموعی طور پر طلباء 144,000 روپے بطور ٹیوشن فیس ادا کرتے ہیں جبکہ  160,000 روپے بطور انٹرن شپ کماتے ہیں۔

اپنے وژن کو روشن کریں، پاکستان کو بااختیار بنائیں

معاشی انقلاب سب کو پکار رہا ہے

پاکستان کا معاشی مستقبل ایک ایک اینٹ جوڑ کر تعمیر ہو رہا ہے اور اسے عوام کی اجتماعی طاقت کی ضرورت ہے۔ چاہے آپ گیم چینجر آئیڈیا کے ساتھ معروف بزنس میں ہیں، تجربہ کار فیکلٹی ممبر ہیں جس کے پاس دوسروں کو فائدہ پہنچانے والے علم کا خزانہ ہو، ریٹائرڈ بیوروکریٹ جس کے پاس ایک اسٹریٹجک ذہن اور تجربہ ہو، یا سابق فوجی ہو جس میں قیادت اور حکمت عملی کی مہارت ہو۔ اقتصادی انقلاب” کیلئے سب کو پہل کرتے ہوئے آگے آنے کی ضرورت ہے۔

یہ صرف ملازمتوں کا معاملہ نہیں بلکہ یہ ایک باہمی تعاون پر مبنی ایکو سسٹم کی تعمیر کا معاملہ ہے جہاں ہر قسم کے ہنر اور صلاحیتیں آپس میں ملتی ہیں۔

جدید سوچ رکھنے والوں کو دعوت

اینٹر پرنیورز

نینو ڈگری پروگرام ٹیکنالوجی کے میدان میں کامیابی کیلئے مکمل رہنمائی فراہم کرتا ہے اورآپ کے بہترین آئیڈیاز میں مزید نکھار آ جاتا ہے۔

فیکلٹی

اپنی اسکلز آنے والی نسل کے ساتھ شیئر کر کے متاثر کن کردار ادا کریں۔ آپ کا علم ہمارے پروگرام کی کامیابی کا سنگ بنیاد ہے۔

بیوروکریٹس (ریٹائرڈ)

موثر پالیسیوں کی تشکیل اور فروغ پزیر کاروباری ماحول کو ترقی دینے کے لیے اپنی  منفرد حکمت عملی  سے فائدہ اٹھائیں

سابق فوجی

ایک مضبوط اور کارآمد معاشی نظام کی تعمیر کے لیے اپنی قیادت اور مضبوط سوچ کے ساتھ حصہ ڈالیں۔

متحد ہیں تو مضبوط ہیں

“اقتصادی انقلاب” کیلئے اقدام ایک ایسا پلیٹ فارم پیش کرتا ہے جہاں آپ کی منفرد صلاحیتوں کو مخصوص تربیت اور قابل قدر رہنمائی کے ساتھ ملایا جا سکتا ہے۔ یہ آپ کے لیے نا صرف کیریئر بنانے بلکہ پاکستان کے لیے شاندارمستقبل بنانے کا موقع ہے، ایک ایسا مستقبل جو جدت، تعاون اور آپ کی انتھک لگن کا حامل ہو۔

FAQs

جنرل پروگرام

ایک سالہ مضبوط پروگرام جو کہ مارکیٹ ڈیمانڈ کے مطابق جابز کیلئے اسکلز کو فروغ دینے پر فوکس کرتا ہے۔

تیسرے ٹریمسٹر میں جاب کے لیے ضروری اسکلز، ڈگری کی تکمیل پر ملازمت کی ضمانت، صنعت کی سوجھ بوجھ اور وظیفہ حاصل کریں۔

وہ افراد جو ٹیک میں کیریئر بنانے کے خواہشمند ہیں، جو نوکریوں کی تلاش میں ہیں، جو تنخواہ میں اضافہ، کیریئر میں استحکام، یا کیریئر میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔

یہ پروگرام گریجویشن کے بعد اقساط میں ادائیگی  کی سہولت کے ساتھ اسٹڈی لون کا آپشن آفر کرتا ہے۔

پروگرام کا سٹرکچر

پروگرام کا دورانیہ ایک سال ہے جو چار ماہ کے تین ٹریمسٹرز پر مشتمل ہے۔

پہلا ٹریمسٹر: ہفتے میں تین دن فل ٹائم آن کیمپس کلاسز اور تین دن آن لائن کلاسز

دوسرا ٹریمسٹر: پارٹ ٹائم آن لائن کلاسز اور فل ٹائم بلا معاوضہ انٹرن شپ۔

تیسرا ٹریمسٹر: پارٹ ٹائم آن لائن کلاسز اورفل ٹائم پیڈ انٹرن شپ 40,000 روپے وظیفہ کے ساتھ۔

چھ کلاس لیکچر اور ہفتے میں چھ آن لائن لیکچرز کے ساتھ چھ لیب سیشنز اور 12 ہفتہ وار اسائنمنٹس

کسی بھی ماڈیول کو دہرائے بغیر ڈگری کو ایک ہی بار میں کلیئرکرنے کے لیے ایک اچھی اسکل کی ضرورت ہوتی ہے۔

نہیں ماڈیول کو دہرانے کے لیے کوئی اضافی فیس نہیں ہے۔

انٹرن شپ اور جاب پلیسمنٹ

طلباء کمپنیوں کے ساتھ پریکیٹکل منصوبوں پر کام کر کے عملی تجربہ حاصل کرتے ہیں۔

طلباء کو ان کی انٹرن شپ کے دوران تیسرے ٹریمسٹر میں وظیفہ ملتا ہے۔

ہاں، یہ پروگرام ایک محفوظ ملازمت کی پیشکش کرتا ہے جس کی ابتدائی تنخواہ 80,000

 روپے ہے۔

داخلے کی تصدیق پر DynaTech کی طرف سے اپوائنٹمنٹ لیٹر جاری کیا جاتا ہے۔

داخلہ اور درخواست کا عمل

عارضی داخلہ سب کو دیا جاتا ہے۔ طلباء کا ایک ہفتہ کی پڑھائی کے بعد ٹیسٹ لیا جاتا ہے۔ نینو ڈگری کے چاروں مضامین میں بی گریڈ حاصل کرنے پر داخلہ کنفرم ہو جاتا ہے۔

طلباء کو بی گریڈ حاصل نہ ہونے کی صورت میں ایک ہفتہ کی ستڈی کو دہرانا ہوگا۔

طلباء چار مرتبہ فیس ادا کیے بغیر مضمون کو دہرا سکتے ہیں۔

درخواست کی فیس  5,000روپے ہے۔

ٹیوشن فیس   12,000 روپے ماہانہ ہے۔ 12 ماہ کے لیے کل 144,000 روپے ہے۔

ایکو سسٹم اور شراکت دار

پاکستان میں ٹیک انٹرپرینیورشپ کو سپورٹ کرنے اور مل کر کام کرنے والی تنظیموں کا نیٹ ورک۔

یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیا طلباء، اینٹر پرنیورز ، شراکت داروں اور عملے کے لیے تربیت فراہم کرتی ہے۔

سنٹر فار انوویشن اینڈ انٹرپرینیورشپ ٹیک کمپنیوں کے قیام اور انتظام میں کاروباری افراد کی مدد کے لیے معاون خدمات پیش کرتا ہے۔

امپلس ڈیجیٹل طالب علموں کو Digi سینٹرز اور کلائنٹس کو CIE کی رہنمائی کرنے والے کاروباری افراد فراہم کرتا ہے۔

اضافی معلومات

لباس کا کوئی مخصوص کوڈ نہیں ہے لیکن انٹرن شپ اور نیٹ ورکنگ ایونٹس کے دوران پیشہ ورانہ لباس کی سفارش کی جاتی ہے۔

یہ پروگرام روایتی سرٹیفیکیشن پیش نہیں کرتا، گریجوایشن مکمل ہونے پر نینو ڈگری دی جاتی ہے۔

یہ پروگرام روایتی سند نہیں دیتا بلکہ گریجوایشن مکمل ہونے پر نینو ڈگری دی جاتی ہے۔

ٹارگٹ آڈینز

مکمل درخواست فارم میں جو آپ داخلہ کی تصدیق کے بعد پُر کرتے ہیں، وہاں ایک سیکشن ہے جو آپ سے اسٹڈی لون کے لیے درخواست دینے کو کہتا ہے۔

قرض عام طور پر گریجویشن کے بعد مساوی اقساط میں ادا کیا جاتا ہے، جس کی کٹوتی آپ کی تنخواہ سے کی جاتی ہے۔

تکنیکی ضروریات

پروگرام کو انٹرنیٹ تک رسائی کے ساتھ ایک قابل اعتماد لیپ ٹاپ کمپیوٹر کی ضرورت ہے۔ مخصوص سافٹ ویئر کی ضرورتیں منتخب پروگرام کے لحاظ سے مختلف ہو سکتی ہیں۔